نواز شریف ، شہباز شریف سمیت دیگر رہنمائوں کا کلثوم نواز کو خراج عقیدت

ہفتہ 18 مئی 2024 21:26

نواز شریف ، شہباز شریف سمیت دیگر رہنمائوں کا کلثوم نواز کو خراج عقیدت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران نواز شریف شہباز شریف اور دیگر رہنمائوں نے زمانہ اسیری میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی پارٹی کے لیے خدمات اور جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ایک موقع پر نواز شریف نے کہا کہ میری اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد جس طرح کلثوم نواز نے پارٹی کو سنبھالا اور جمہوری جدوجہد کی میں اسے کبھی نہیں بھول سکتا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے ایک مشکل وقت میں پارٹی کو سہارا دیا وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی دیگر رہمنائوں نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔