پنجاب بھر میں 1434 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق، 1549زخمی

ہفتہ 18 مئی 2024 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1434ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں655افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔894معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں829ڈرائیوز،67کم عمرڈرائیور، 548مسافراور188پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ314ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت328متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 113حادثات میں117متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان80حادثات میں91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1565متاثرین میں 1252مرد اور313خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں243افراد کی اوسط عمر18سال سے کم844افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ478زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1301موٹرسائیکلز،80آٹورکشے،140کاریں،29وین13مسافر بسیں،39ٹرک اور128دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔