سپریم کورٹ میں کئی افسران کی اکھاڑ پچھاڑ اورتبادلے

عباس زیدی کا لاہور،صفدر محمود کا پشاور، نذیر احمد کا کراچی رجسٹری تبادلہ کر دیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) سپریم کورٹ میں کئی افسران کی اکھاڑ پچھاڑ اورتبادلے کر دیئے گئے ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار محمد عباس زیدی کو لاہور رجسٹری تبادلہ کردیا گیا‘اسسٹنٹ رجسٹرار صفدر محمود کو پشاور رجسٹری ٹرانسفر ‘اسسٹنٹ رجسٹرار نذیر محمد کا تبادلہ کراچی رجسٹری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ناصرمحمود راجہ کو اسسٹنٹ رجسٹرار کریمینل کا چار دیدیا گیا۔اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد محمد انصاری کا سول ٹو کا چارج دیدیا گیا