کرغستان میں صورتحال انتہائی مخدوش ،دس ہزار پاکستانی طلباء کی جانیں خطرے میں ہے،بیرسٹرسیف

ہفتہ 18 مئی 2024 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کرغستان میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔تقریبا دس ہزار پاکستانی طلباء کی جانیں خطرے میں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف انتظامیہ طلباء کی بازیابی کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلباء کی جانیں خطرے میں ہے۔

وزارت خارجہ خواب خرگوش سوررہی ہے۔

(جاری ہے)

3 طلباء کی فوتگی کی خبریں بھی آرہی ہے جبکہ کرغزستان میں تقریبا 10 ہزار طلباء زیر تعلیم ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبر پختون خوا سمیت پوری حکومت مشکل کی اس گھڑی میں طلباء کے ساتھ ہے۔ صوبائی حکومت اپنی طرف سے طلباء کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے۔موثر سفارتی رابطہ کی اشد ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف انتظامیہ طلباء کی بازیابی کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں جبکہ کرغستان حکومت سے بھی طلباء کی باحفاظت بازیابی کی اپیل ہے۔