Live Updates

عمران بشری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 18 مئی 2024 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کے خلاف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 24 جون کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔دوسری جانب بشری بی بی کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست 4جون کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات