آر پی اوساہیوال نے انسپکٹرز کو ترقی ملنے پر ڈی ایس پی کے بیج لگائے

اتوار 19 مئی 2024 14:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ایس پی آر آئی بی محمد ضیاالحق کے ہمراہ ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانیوالے دو انسپکٹرز غازی آصف علی بیگ اور امداد خان کو ڈی ایس پی کے بیچ لگائے، اس موقع پر دونوں پولیس افسران کی فیملی کے افراد بھی موجود تھے، آر پی او نے کہا کہ اللہ نے آپ کو ترقی و عزت سے نوازا ہے، آپ کا فرض ہے کہ اللہ کی مخلوق کی نیک نیتی سے خدمت کریں کیونکہ اختیارات اللہ کی امانت ہیں اور آپ ان اختیارات کو بطور امانت سمجھتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے استعمال کریں، انہوں نے کہاغازی آصف علی بیگ اور امداد خان کا شمار پنجاب کے پروفیشنل پولیس افسران میں ہوتا ہے اور امید کرتے ہیں آئندہ بھی عوام کے لیے پروفیشنل پولیسنگ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :