ایران میں روپوش ملزم کراچی سے گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 14:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے ایک گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم بلال سے منشیات، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزم نے منشیات فروشی، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم ماضی میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایران میں روپوش ہو گیا تھا، ملزم ڈکیت گروہ کو اسلحہ فروخت کرتا اور کرائے پر بھی دیتا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔