کرغزستان کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بشکیک واقعہ پر بریفنگ دی

اتوار 19 مئی 2024 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) کرغزستان کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرغز وزیر خارجہ نے 18 مئی کو بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت امن عامہ کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے، صورتحال کرغز حکام کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

کرغز وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور سوشل نیٹ ورک جعلی اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، کرغز وزیر نے قابل اعتماد معلومات کے استعمال پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ غلط معلومات سے کرغزستان اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اسحاق ڈار نے امن عامہ اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔