ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی اطلاعات

ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے دوران ممکنہ حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی میڈیا رپورٹس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 19 مئی 2024 18:33

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی اطلاعات
تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2024ء ) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر حادثے کا شکار ہوا ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں، شدید بارش اور آندھی سمیت خراب موسمی حالات کے باوجود امدادی کارکن جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے دوران حادثے کا سامنا کرنا پڑا، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :