ویوو Y18 کو ہائی برائٹنس ڈسپلے اور بڑی بیٹری کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نےاپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر نے کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنی مشہور زمانہY سیریز میں نیا سمارٹ فون Y18 پاکستان میں متعارف کروادیا ہے

پیر 10 جون 2024 12:58

ویوو Y18 کو ہائی برائٹنس ڈسپلے اور بڑی بیٹری کے ساتھ پاکستان میں متعارف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2024ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون  برانڈ ویوو نےاپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر نے کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنی مشہور زمانہY  سیریز میں نیا سمارٹ فون Y18 پاکستان میں متعارف کروادیا ہے۔ ویوو اپنے نو جوان صارفین  کی ضروریات  کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت اور بہترین فیچرز سے آراستہ سمارٹ فونز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور  Y18کو متعارف کروانا اسی مقصد کی تکیمل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔


ویوو Y18 دو جدید اور بہت دلکش رنگوں : Mocha Brown اور Wave Aqua میں  متعارف کروایا گیا ہے۔ ہر رنگ کو اپنے صارف کے انداز اور شخصیت کی عکاسی کرنے کے لیے احتیاط سے منتخب کیا گیا ہے، جو Y18 کو صرف ایک ڈیوائس نہیں بلکہ ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بناتا ہے۔

(جاری ہے)

  اس سمارٹ فون کا  پر کشش 2.5D Curved Design نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ گرفت میں بھی آرامدہ ہے۔
طاقتور اور تیز ترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ویوو Y18 کو MediaTek Helio G85 processor  سے آراستہ کیا گیا ہے۔

نیز  صارفین کی  ملٹی ٹاسکنگ  کو آسان بنانے کے لیے ویوو Y18 کو 4GB + 4GB Extended RAMاور 128GB کی بڑی سٹوریج سے لیس کیا گیا ہے۔اس سمارٹ فون کی ایک اور خاص بات اس میں موجود  IP54 Dust and Water  Resistance ہے جو کہ اسے ایک اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
مزید برآں ،  ویوو Y18 کو 5000mAh کی بڑی بیٹری سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ آپ اسے دن بھر استعمال کرسکیں۔ گیمنگ ، ویڈیو سٹریمنگ اور سمارٹ فون پر دیگر کام کرتے ہوئے یہ بڑی بیٹر ی پورا دن پاور کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔


مزید اس فون میں  موجود  90Hz High-Brightness Eye Protection Screen صارفین  کے لیے سکرین دیکھنے کے تجربے کو بہت پر لطف بناتی ہے۔
ویوو Y18 میں موجود  50MP Ultra Clear کیمرہ ، اور 8MP فرنٹ کیمرہ کی مدد سے صارفین  ہر طرح کے منظر کی تصویرکشی کو خوب تر بناسکتے ہیں۔ یہ سمارٹ فون اپنے Portrait Mode, Super Night Mode اور  Multi-style Filters کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین  کی کھینچی ہر تصویر تخلیقی خوبصورتی  کا شاہکار ہو۔


قیمت اور دستیابی
ویوو Y18 پاکستان بھر میں 34,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ اس سمارٹ فون کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y18 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی فور جی سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل (2 گیگا بائیٹ/ ماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔