صوابی،موضع شاہ منصور میں نامعلوم افراد نے 56سالہ شخص کو قتل کر دیا

اتوار 19 مئی 2024 20:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) موضع شاہ منصور میں نامعلوم افراد نے 56سالہ شخص کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حمیدالرحمن نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے ان کا بھائی نورالاسلام عرف فوجی گھر سے باہر نکلا دس منٹ بعد مجھے اطلاع ملی کہ ان کے بھائی نورالاسلام کو غفور الرحمن بانڈہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز کے قریب قتل کیا ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی وہ قتل شدہ پڑے تھے جسے کسی نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ہمارا کسی سے دشمنی یا دلبدی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔