\PSOورک مین یونین قاضی شوکت پینل نے حلف اٹھالیا

الیکشن کمشنر محمود علی نے صدر قاضی شوکت حسین، جنرل سیکریٹری عرفان سمیت دیگر سے حلف لیا ھ*مزدوروں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں، راشد عمر صدیقی کا تقریب حلف برداری سے خطاب

اتوار 19 مئی 2024 21:35

pکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستان اسٹیٹ آئل PSO ورک مین یونین قاضی شوکت پینل (سی پی ای) کی 25 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ پی ایس او ہائوس میں تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ الیکشن کمشنر محمود علی نے صدر قاضی شوکت حسین، جنرل سیکریٹری عرفان ، سینئر نائب صدر نصیر سلطان، فنانس سیکریٹری عمران تیموری سمیت دیگر سے حلف لیا۔

مہمانِ خصوصی کمپنی سیکریٹری راشد عمر صدیقی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ اور یونین میں ہم آہنگی ہے اور کوآرڈینیشن سے کام کرتے ہیں۔ یونین کے جائز مسائل حل کرتے ہیں۔ مزدوروں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں۔ پی ایس او جی ایم (آئی آر) سید سجاد نے کہا کہ یونین الیکشن فیئر تھے، میں امید کرتا ہوں کہ دوسری بار منتخب ہونے والا قاضی شوکت پینل پہلے سے بھی زیادہ مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ نے ورکرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔ ایمپلائز ہر ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نو منتخب صدر قاضی شوکت نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ یونین نے پی ایس او کی تاریخ میں ایگریمنٹ سمیت انوکھے کام کیے ہیں۔ ایم ڈی پی ایس او کی جانب سے ہر ممکن تعاون پر مشکور ہیں۔ اس بار ٹرپل لیڈ سے الیکشن میں برتری حاصل کی ہے۔

جنرل سیکریٹری عرفان نے کہا کہ مزدوروں کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ ادارے کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ کابینہ کے تمام اراکین مخلص اور متحرک ہیں جو ایمپلائز کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریب سے ڈی سی سی او سائوتھ راجہ عمران و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں تقریب حلف برداری میں ملک بھر سے یونین کے نمائندوں اور ووٹرز نے شرکت کی۔