انجینئر امیر مقام کا ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پراظہار تعزیت

پیر 20 مئی 2024 13:34

انجینئر امیر مقام کا  ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اور دیگر ساتھیوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایرانی حکومت اور عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ایرانی عوام اور سوگوار خاندانوں کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔