آفتاب خان شیرپاؤ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 20 مئی 2024 15:39

آفتاب خان شیرپاؤ  کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک وفات کا سن کر دل بہت رنجیدہ ہے،آج پاکستان ایک عظیم اور مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ابراہیم رئیسی فلسطینی مسلمانوں اور امت مسلمہ کی مضبوط آواز تھے، اپنی قوم اور مسلمانوں کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنی والی اس باقار شخصیت کا خلا کبھی پر نہ ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔