عوام کیلئے خوشخبری،ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں50فیصد تک کمی کر دی
1 کلو میڑ سے 200 کلو میٹر تک تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے،کرایوں میں کمی کا اطلاق پرآج سے کیا جائے گا،ریلوے حکام
فیصل علوی منگل 21 مئی 2024 12:28
(جاری ہے)
ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ لاہور تا راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار کی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح خیبر میل ٹرین اکانومی کلاس کا 1 کلو میٹر سے 130کلو میٹر تک کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا ہے۔ فیصلہ کم دورانیہ کے روٹ پر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے کمی کیساتھ 173 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے کمی کیساتھ 161 روپے 17 پیسے ہوگئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی الیکشن میں کتنے لوگوں نے ووٹ ڈالا؟
-
افریقی نیشنل کانگریس کی تیس سالہ ’سیاسی اجارہ داری‘ کا خاتمہ
-
پولیس نے سابق صدر عارف علوی کو ہسپتال میں محمودالرشید کی عیادت سے روک دیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کرنے والوں کا پتہ لگانے کا حکم
-
عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور
-
پاکستان بارکونسل نے پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض مسترد کردیا
-
اُمید ہے سپریم کورٹ ہماری 78 مخصوص نشستیں ہمیں واپس دلائے گی، بیرسٹر گوہر
-
پراسکیوشن ناکام ہو رہی ہے ،عمران خان آج بھی 2مقدمات میں بری ہوئے،نعیم پنجوتھا
-
وزیراعظم شہبازشریف (کل) چارجون سے چین کا دورہ کرینگے
-
امارات میں بغیرلائسنس آن لائن قرآن پڑھانے والوں کیخلاف کاروائی
-
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کی استدعا کردی گئی
-
بھارت: درختوں کو کاٹنے کے خلاف اسلامی ادارے کا فتویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.