اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس پاکستان میں اموات کی تیسری بڑی وجہ قرار، سالانہ تین لاکھ ہلاکتیں ہونے لگی
پاکستان چین اور ہندوستان کے بعد اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والا تیسرا بڑا ملک
منگل 21 مئی 2024 13:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار حکام اور ماہرین صحت نے اتوار کے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا انعقاد معروف فارماسیوٹیکل کمپنی گیٹس فارما نے وفاقی وزارت صحت، ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے اشتراک سے کیا تھا۔
کانفرنس میں 1400 سے زائد ماہرین صحت بشمول وفاقی اور صوبائی ہیلتھ سیکرٹریز، چاروں صوبوں کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، پاکستان کی 13 سے زائد میڈیکل سوسائٹیز کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں سمیت میڈیکل اسٹوڈنٹس، اور صحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد علی خان کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹکس جادوئی ادویات تھیں جن کی وجہ سے عظیم جنگوں اور عالمی وباؤں کے دوران کروڑوں انسانوں کی جانیں بچائی گئیں لیکن کچھ عرصے سے ان ادویات کا غیر ضروری اور بے تحاشہ استعمال ان ادویات کو غیر موثر بنا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بغیر طبی مشورے کے استعمال، ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں میں ان کا بے تحاشہ استعمال، اور اتائیوں کی حرکتوں کی وجہ سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہو رہی ہے جو کہ اب ایک عالمی طبی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ پنجاب کے سابق وزیر صحت اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے صدر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس بڑھتی ہوئی آبادی اور غیر متعدی بیماریوں کے بعد پاکستان کے لیے تیسرا بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جس کی بنیادی وجہ ان ادویات کا ٹافیوں کی طرح استعمال کیا جانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات بھی زہر ہی کی طرح ہیں، جس طرح لوگ ازخود کینسر کی ادویات استعمال نہیں کرتے اسی طریقے سے انہیں اینٹی بائوٹک ادویات بھی بغیر طبی مشورے کے استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر ایکس ڈی آر ٹائیفائڈ، ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی سمیت نمونیا اور ڈائریا ایسی بیماریاں ہیں جن پر اب تھرڈ اور فورتھ جنریشن اینٹی بائیوٹک ادویات کا اثر نہیں ہو رہا۔ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کی فوکل پرسن ڈاکٹر آفرینش عامر نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان میں پچھلے سال 126 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ جانوروں اور پولٹری میں بھی اینٹی بائوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بیکٹیریا میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھتی جا رہی ہے۔ دنیا کے معروف پیڈیاٹریشن اور طبی سائنسدان پروفیسر ذلفقار بھٹہ نے اس موقع پر عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین ضرور لگوائیں جو کہ حکومت مفت میں بچوں کو لگا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گیٹس فارما کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر وجیہہ جاوید نے بتایا کہ اینٹی بائوٹک کے بے دریغ استعمال کے ساتھ ساتھ ملک میں بننے والی غیر معیاری ادویات بھی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ان کی کمپنی وفاقی وزارت صحت اور قومی ادارہ برائے صحت اسلام اباد کے ساتھ مل کر اینٹی مائکروبیل اسسٹنس کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر گیٹس فارما اور پاکستان کی 13 میڈیکل سوسائٹیز، وفاقی وزارت صحت، قومی ادارہ برائے صحت اسلام اباد اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت یہ ادارے مل کر اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے میں اشتراک کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف (کل) چارجون سے چین کا دورہ کرینگے
-
امارات میں بغیرلائسنس آن لائن قرآن پڑھانے والوں کیخلاف کاروائی
-
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کی استدعا کردی گئی
-
بھارت: درختوں کو کاٹنے کے خلاف اسلامی ادارے کا فتویٰ
-
عمران خان پر قائم تمام مقدمات بوگس ہیں ،فیصل جاوید
-
عوام نے سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، جسٹس جمال مندوخیل
-
پاکستان میں عیدالاضحی عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا امکان‘7جون کو ذی الحجہ کا چاند نظرآسکتا ہے
-
چمن،ڈنڈا برادر افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ،خاتون پولیو ورکر سمیت 4اہلکار زخمی
-
عوام میری سزا کی تائید کریں گے اس کا یقین نہیں‘ ووٹرزکے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا.ڈونلڈ ٹرمپ
-
ووٹ پی ٹی آئی کو ملا ہے تو نشستیں بھی تحریک انصاف کو ہی ملنی چاہئیں، فواد چوہدری
-
کم گہرائی والے سوئمنگ پول میں اونچے ڈائوینگ بورڈ سے چھلانگ لگانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا
-
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عالمی عدالت کی جانب سے وارنٹ کے معاملے پرامریکی صدر کی کاکردگی سے مایوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.