موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان رابطہ ضروری ،تاکہ موسمی تبدیلیوں سے بچا جا سکے ،ڈی سی جہلم

منگل 21 مئی 2024 23:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) شدید موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان رابطہ ضروری ہے تاکہ موسمی تبدیلیوں سے بچا جا سکے ۔ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریسکیو 1122محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ، لائیو سٹاک ، پولیس ، ائیسکو ، منگلا ڈیم اتھارٹی ، اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں آئندہ ماہ شدید گرم موسم کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا جبکہ آئندہ موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچائو کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی کوارڈینیشن پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی جہلم نے اس حوالے باقاعدہ آگاہی مہم چلانے اور شہریوں کو شدید گرمی کے موسم سے بچانے کے لیے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :