کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے ‘جے یو آئی

پنجاب حکومت کی ہتک عز ت بل کی آ ڑ میں صحا فیوں کی آواز دبانے کی کو شش کی مذ مت

بدھ 22 مئی 2024 12:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کو ئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے، یہ عمل صحافت کا گلہ گونٹنے کے مترادف ہے جمعیت علما اسلام صحافی برادری کے شانہ بشانہ شریک ہے،پنجاب حکومت کی ہتک عز ت بل کی آ ڑ میں صحا فیوں کی آواز دبانے کی کو شش کی مذ مت کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ کو ئٹہ واقعے کی فوری انکوئری کرکے مرتکب عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے ، آخر وہ کونسی وجوہات ہے جس کی بنیاد پر اظہار رائے پر قدغن لگایا جارہا ہے، صحافی برادری نے انسانی حقوق کی بنیادی حق، اظہار رائے کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے آئین پاکستان نے اظہار رائے کا حق ہر شہری کو دیا ہے آ مریت میں بھی اس طرح ناروہ عمل نہیں گیا ہے۔