ڈیوائن براوو نویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیےافغانستان کی ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر

بدھ 22 مئی 2024 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق مایہ ناز ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو کو آئندہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول نویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے ۔ اے سی بی نے کہا ہے کہ براوو کیریبین میں مارکی ایونٹ سے قبل افغانی ٹیم کے تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیں گے ۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم پہلے ہی ویسٹ انڈیز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پہنچ چکی ہے اور ٹیم وہاں 10 روزہ تربیتی کیمپ شروع کرے گا، جو کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کا حصہ ہوگا، جس کی نگرانی ڈیوائن براوو سمیت کوچنگ سٹاف کریں گے۔ڈیوائن براوو کو تینوں فارمیٹس کے ملاکر 295 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ اس دوران انہوں نے 6423 رنز بنائے اور 363 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 100 فرسٹ کلاس، 227 لسٹ اے اور 573 ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے ہیں ۔ڈیوائن براوو کو شاندار کھیل کے کیریئر کے علاوہ کوچنگ کی مہارت بھی حاصل ہے۔ وہ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں چنائی سپر کنگز کے بائولنگ کوچ بھی ہیں۔\932