![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
موسمیاتی تبدیلی پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششیں قومی سطح پر اثر ات مرتب کرنے کے لئے ناگزیر ہیں،رومینہ خورشید عالم
بدھ 22 مئی 2024 18:05
(جاری ہے)
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ڈیش بورڈ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذریعے بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں فائیو سٹار ہوٹلوں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا ہے۔
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے کمیٹی کے اراکین سے موسمیاتی خواندگی، موسمیاتی تحفظ، ماحولیاتی فضلہ کے انتظام اور آب و ہوا کی طاقت کو فروغ دینے کے لئے خیالات طلب کئے۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ انہوں نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو لازمی بنائیں کہ ہر طالب علم (60 لاکھ سے زائد) اور سٹاف ممبران قومی مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے یونیورسٹی کے علاقے میں اپنے حصے کا ایک پودا لگائیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے اس بات سے بھی آگاہ کیاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک میں نظامی نقطہ نظر کا فقدان ہے۔ وزارت تعلیم نے کوآرڈینیٹر کو آگاہ کیا کہ ایف ڈی ای نے سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس کے علاوہ دیگر سرگرمیوں بشمول کچن گارڈننگ، آگاہی مہم، قومی نصاب کونسل کے ذریعے قومی نصاب میں موسمیاتی تبدیلی وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی نے بائیکس، اینٹوں کے بھٹوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے درختوں کی کٹائی کی وجہ سے آلودگی میں کمی کے سلسلے میں اپنے نتائج سے آگاہ کیا۔ انہوں نے الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے، سائیکل کلچر کو بحال کرنے، اینٹوں کے بھٹوں کے بجائے سیمنٹ کے بلاکس متعارف کرانے اور ڈرائی ڈے منانے کی سفارش کی۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یورپی ممالک میں یہ سن کر دکھ ہوا کہ پاکستان کچرے کا قبرستان ہے اور وہ اس سوچ کو بدلنا چاہتی ہیں اور پاکستان کو کرہ ارض کا ایک بہترین مقام بنانا چاہتی ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس قومی مقصد کی تکمیل کے لئے وزیر اعظم کے رابطہ کار کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مریضوں کی سہولت کی خاطر ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے،خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق
-
وفاقی وزیر سالک حسین کی منی میں صبر اور بھائی چارے کی تلقین
-
فیصل آباد،تاجر نے قربانی کیلئے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کے 30 سے زائد بیل خرید لئے
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے بار کونسلزکی اپیکس باڈیزکے ارکان کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے پٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صور ت عوام کو پہنچنا چاہیے،مریم نواز
-
وزیراعلی میرسرفرازبگٹی کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن اراکین کے اعزاز میں مشاورتی نشست کا اہتمام، بجٹ پر مشاورت
-
میئر کراچی مرتضی وہاب کی چیئرمین صدرٹاؤن منصور شیخ سے ملاقات، بلدیاتی امور پر بات چیت
-
15سالوں میں سندھ میں 1650 ارب کی کرپشن مختلف ذرائع سے ریکارڈ کی گئی،حلیم عادل شیخ
-
ٹماٹر کی ضلع سے باہر غیرقانونی طور پر سپلائی پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی
-
سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے، وزیرِ اعلی سندھ
-
گورنر سندھ سے کے الیکٹرک کے سی ای او، میونسپل کمشنر اور دیگر حکام کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.