آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا

بدھ 22 مئی 2024 22:36

آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) آئی ایم ایف نے حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہر کردیا، V آئی ایم ایف کی طرف سے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافیکا تخمینہ لگایاگیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال کے دوران بڑھ کر ریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

آئندہ مالی سال حکومت کیمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ غیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائیگا، جبکہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا۔ رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آئوٹ پیکج کیلئے مذاکرات جاری ہے،حکومت کی طرف سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ان قرض مل جائے گا۔