ش*فصلوں کی باقیات جلانے کو روکنے کیلئے ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

ض*ٹھوس پلاننگ کے ساتھ انسداد سموگ ایکشن ہونا چاہئے، کمشنر لاہور زید بن مقصود

بدھ 22 مئی 2024 22:30

3لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ پلاننگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ سموگ اور ٹری کور میں معکوس تناسب ہے، شہر کے ٹری کور کو بڑھانا چاہئے۔ اکتوبر نومبر میں فصلوں کی باقیات جلانے کو روکنے کیلئے ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ پوری تیاری سے گاوں سطح پر ویجیلینس کمیٹی قائم ہوں گی۔ آگ لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے ماحولیات افسران کے ہمراہ پولیس کے اہلکار ہونگے۔ ضلعی سطح پر سینر پولیس افسر فوکل پرسن ہوگا۔ چیف ماحولیات پی اینڈ ڈی صبااصغر علی، ڈی جی ای پی اے پنجاب نے کمشنر لاہور کو انسداد سموگ کیلئے ورکنگ اور ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد سموگ کے تحت عدالت کے فیصلے کے مطابق تمام پائرولیسز پلانٹس کو مسمار کردیا جائے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں کو انسداد سموگ ٹیکنالوجی کے تحت اجازت ہو گی۔ خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی کے تحت ایکشن لیا جائے۔

انسداد سموگ کیلئے ہر محکمہ ہر انٹروینشن کرے گا۔ ابھی سے پلاننگ کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انسداد سموگ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ٹھوس پلاننگ کے ساتھ انسداد سموگ ایکشن ہونا چاہئے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ پورے پنجاب کی گاڑیوں کے ایمیشن کو لاہور داخلے سے پہلے چیک ہونا چاہئے۔ روڈ و سگنل ڈیزائین تبدیلی سے پہلے کاربن اخراج کی رپورٹ تیار کی جائے۔

کمشنر لاہورزید بن مقصود نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی پلاننگ کے تحت تمام ایڈمنسٹریشن انسداد سموگ ایکشنز لے گی۔ انڈیپینڈنٹ ایئر کوالٹی آلات کی تنصیب سے رئیل ٹائم ڈیٹا اور ڈیٹا کے مطابق ایکشن پلان بنے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گاڑیاں سموگ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ ان کی فٹنس پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی ای پی اے عمران حامد، احسن یونس سی ای او پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، سی او او ورکس قاسم رضا، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، اے ایس ہائر ایجوکیشن عثمان طاہر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، پی اینڈ ڈی، ایل ڈی اے، انڈسٹریز، زراعت و دیگر افسران نے شرکت کی۔