پی آئی اے کی چین سے آنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے 20 فیصد رعایت کی پیشکش

جمعرات 23 مئی 2024 13:30

پی آئی اے کی چین سے   آنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے 20 فیصد رعایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے چین سے آنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے 20 فیصد رعایت کی پیشکش کردی۔ ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ قومی ایئر لائن نے سامان کے الاؤنس میں بھی 60 کلوگرام تک اضافہ کیا ہے۔ اس وقت پی آئی اے ہر اتوار کو اسلام آباد سے بیجنگ اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ طلبہ جو موسم گرما کی تعطیلات کے لئے پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا اپنی تعلیمی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی محقق علی عمران نے کہا کہ اس وقت بڑی تعداد میں پاکستانی طالب علم چین کے مختلف شہروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے دی جانے والی رعایت سے انہیں بہت سہولت فراہم ہو گی کیونکہ وہ کرایوں میں رعایت اور سامان کے الاؤنس میں اضافے دونوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔\932