دبئی،اولڈ ایج اسکوائر میں 50 سال بعد 2 بزرگ دوستوں کی اتفاقیہ ملاقات

جمعہ 24 مئی 2024 16:47

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) اکثر انسان کی زندگی میں ہونے والے واقعات جہاں اسے اپنوں سے بھی دور کر دیتے ہیں وہیں کئی دوست اپنے دوستوں سے جدا ہو جاتے ہیں۔تاہم کچھ خوش قسمت لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں زندگی میں ہی بچھڑے ہوئے دوست مل جاتے ہیں۔حال ہی میں عرب میڈیا کی جانب سے ایک ایسے ہی سماجی کاموں کے حوالے سے مقبول ادارے کی خبر پبلش کی گئی تھی، جس میں اس دوستی سے متعلق بھی بتایا گیا۔

دبئی کے علاقے جمیرا میں واقع ایلڈ اسکوائر تمارہ بن لادن کی جانب سے شروع کیا گیا تھا، جہاں بزرگ افراد کی دماغی اور جسمانی صحت کے حوالے سے خاص خیال رکھا جاتا ہے۔تمارہ بن لادن کی جانب سے اس سماجی کام کے لیے شروعات اس کی ایک بڑی وجہ ان کے اپنے 85 سالہ رشتے کی کمزور ہوتی جسمانی اور دماغی صحت تھی۔

(جاری ہے)

اسی ادارے میں 50 سال سے بچھڑے ہوئے دو دوست مل گئے ہیں۔

تمارہ بن لادن کی جانب سے کہنا تھا کہ ایلڈر اسکوائر میں 2 ایسے دوست بھی ملے تھے، جو کہ 50 سال تک ایک دوسرے سے بچھڑے ہوئے تھے۔اگرچہ وہ عمر کے اس حصے میں پہنچ کر ایک دوسرے کو مل رہے تھے جہاں اب ان کے جسم میں کمزوری واضح تھی۔ تاہم جب دونوں ایک دوسرے سے ملے تو وہی خوشی اور جذبہ تھا جو کہ ایک دوست کا دوسرے دوست کے لیے ہوتا ہے۔تمارہ کے مطابق دونوں دوست کا بچپن ایک ساتھ گزرا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے۔

تمارہ نے مزید بتایا کہ دوبارہ ملنے پر دونوں کی آنکھوں میں آنسو تھے اگرچہ رو رہے تھے تاہم یہ خوشی کے آنسو تھے۔سینئر سٹیزنز کی صحت کا خیال رکھتا یہ اداراہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے، جبکہ اس ادارے کے ساتھ ہی میڈیا سینٹر موجود ہے، جہاں فزیوتھیرپی، سائیکالوجی اور نیوٹریشن کے حوالے سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :