ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ریکارڈ

جمعہ 24 مئی 2024 21:01

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے  کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,543 روپے کی کمی سے 207,476 روپے سے کم ہو کر 205,933 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 190,186 روپے سے کم ہو کر 188,772 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,355 ڈالر سے کم ہو کر 2,338 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :