ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 9 فیصد کی کمی ریکارڈ

جمعہ 24 مئی 2024 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل 2024 تک کی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 711 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 781 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

اپریل میں ٹرانسپورٹ خدمات کا حجم 53 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل اپریل کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل اپریل میں ٹرانسپوٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 98 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصدکی کمی ہوئی۔

مارچ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 55 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اپریل میں کم ہو کر 53 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات کے شعبے کی مجموعی برآمدات کا حجم 6.442 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.367 ارب ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :