عارف والا ،تیزرفتار ٹرک اور مرغیوں سے لوڈ مزدا ڈالہ میں ٹکر، 45 سالہ ڈرائیور جاں بحق

ہفتہ 25 مئی 2024 16:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) عارف والا میں تیزرفتار ٹرک اور مرغیوں سے لوڈ مزدا ڈالہ میں ٹکرسے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بوریوالہ روڑ نیو بائی پاس کے نزدیک تیزرفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے مرغیوں سے لوڈ مزدا سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 45 سالہ مزدا ڈرائیور عابد علی سکنہ قصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر موت کی آغوش میں چلا گیا ،نامعلوم ڈرائیور ٹرک جائے حادثہ پر چھوڑ کرفرارہوگیا ۔ریسکیو1122 اہلکاروں نے متوفی کی ڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378