لوٹ مار کو ختم کریں گے اور یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ممکن ہوگا،عارف علوی

پاکستانیو بس کچھ دن رہ گئے ہیں انتظار کرلو، سابق صدر مملکت کا بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض کے بیان پر ردعمل

اتوار 26 مئی 2024 22:20

لوٹ مار کو ختم کریں گے اور یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور بانی پی ٹی آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں جاری لوٹ مار کو ختم کریں گے اور یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ممکن ہوگا، پاکستانیو بس کچھ دن رہ گئے ہیں انتظار کرلو۔

(جاری ہے)

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حالات ایک پریشرککر ہے جو آنیوالے کچھ دنوں میں پھٹنے والا ہے اور اس کا نقصان ان کا نہیں ہوگا جنہوں نے بیرون ملک فرار کے راستے بنائے، نقصان انکا ہوگا جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ آئیے ہم ملک کو قوموں کی برادری میں عزت کیساتھ خوشحال بنائیں، اس ملک کو ہم بچائیں گے اور عزت کے ساتھ خوشحال بنائیں گے، چاہے کچھ بھی ہوجائے ملک کو اقوام عالم میں عزت وتکریم سے خوشحال بنائیں گے۔