سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پاکستان کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی

پیر 27 مئی 2024 16:54

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پاکستان کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پاکستان کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ٹیم ریاض سے چارٹرڈ فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متوقع میچ 6 جون کو یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح فٹ بال سٹیڈیم میں ہونا ہے۔

(جاری ہے)

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں یہ پاکستان کا آخری ہوم میچ ہوگا۔

پاکستان اپنا آخری میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں ٹیموں سے توقع کی جا رہی ہےکہ وہ میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز نے فٹ بال کے شائقین میں بے پناہ جوش و خروش پیدا کیا ہے جو جناح سٹیڈیم میں اس مقابلے کا مشاہدہ کرنے کے منتظر ہوں گے۔