وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر افراد کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر تعزیت

پیر 27 مئی 2024 18:06

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین کا ایرانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے پیر کو ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر افراد کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیٹرز بک میں اپنا تعزیتی پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر کے انتقال پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور تمام سوگواران کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔