ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کا خدشہ

طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گر کرتباہ ہوا،ملاوی ڈیفنس فورس

منگل 11 جون 2024 16:19

لیلنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء)افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ ملاوی کی ڈیفنس فورس کے مطابق نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گر کرتباہ ہوا، لاپتہ طیارہ تاحال نہیں مل سکا ہے۔

(جاری ہے)

ملاوی ڈیفنس فورس کا کہنا تھا کہ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔طیارے میں ملاوی کے نائب صدر 51 سالہ سالوس چیلیما سمیت 10 افراد سوار تھے۔