پنجاب یونیورسٹی میں معروف صحافی سلمان غنی کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

منگل 11 جون 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے عظیم سپوت، سینئر صحافی وتجزیہ کار اور دنیا نیوز گروپ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملنے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب بروز بدھ (آج ) صبح 10:30 بجے الررازی ہال انڈر گرایجویٹ بلاک میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مجیب الرحمان شامی، سجاد میر، ڈاکٹر مجاہد علی منصوری، ڈاکٹر اسلم ڈوگر، سلمان عابد شرکت کریں گے جبکہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود تقریب کی صدارت کریںگے۔