Live Updates

مہنگائی میں اضافہ، ملک بھر میں رواں سال اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا

زیادہ تر علاقوں میں اجتماعی قربانی میں فی کس حصہ کم از کم 23 ہزار سے 50 ہزار روپے تھا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 19 جون 2024 12:30

مہنگائی میں اضافہ، ملک بھر میں رواں سال اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2024ء ) مہنگائی میں اضافے ی وجہ سے ملک بھر میں رواں سال اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا۔ اے پی پی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں رواں برس اجتماعی قربانی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی کی وجہ سے اجتماعی قربانی کا رجحان فروغ پارہا ہے کیوں کہ اجتماعی قربانی میں رقم کی بچت ہو جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مساجد اور گلی محلوں کی سطح پر شہریوں کی جانب سے کثیر تعداد میں اجتماعی قربانی دیکھی گئی جہاں عوام کی جانب سے اجتماعی سطح پر لاکھوں جانورروں کی قربان دی گئی۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہوچکی ہے لیکن اجتماعی قربانی میں قیمت نسبتا ً کم ہوتی ہے اور ایک ہی مقام پر جانور ذبح اور اس کی صفائی کٹائی وغیرہ ہوجاتی ہے، اسی لیے اجتماعی قربانی میں زیادہ لوگوں نے شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بھی عید کے پہلے اور دوسرے دن مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعی قربانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے، اجتماعی قربانی میں فی کس حصہ کم از کم 23 ہزار سے 50 ہزار روپے تھا، اس ضمن میں مختلف تنظیموں کی طرف سے فی سبیل اللہ قربانی کے حصے بھی جمع کیے گئے جنہیں ذبح کرکے گوشت مستحقین، غربا اور مساکین میں تقسیم کیا گیا علاوہ ازیں انفرادی سطح پر بھی قربانیاں کی گئیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات