بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر چمن

جمعہ 12 جولائی 2024 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر ) راجہ اطہر عباس نے ممکنہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کے حوالےسے تحصیلدار چمن عبدالرازق خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔ ٹیم میں محکمہ ایریگیشن سب انجینئر کامران ،محکمہ ریلوے ایس ڈی او، قانون گو، پٹواری اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ،ٹیم نے شہرکے مختلف سیلابی اور برساتی نالوں کا تفصیلی جائزہ لیا ، اس دوران انہوں نے نالوں کی حدود پر قائم تجاوزات کنندگان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ برساتی نالوں کی حدود میں دیواروں اور مکانات کو فوری طورپر ختم اور گرا دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ شہری برساتی اور سیلابی نالوں کی حدود پر قائم تجاوزات کو فوری طورپر ختم کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :