محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

جمعرات 1 اگست 2024 16:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے ستمبر و اکتوبر میں جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ موسم خزاں میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتاہے لہٰذا وہ اپنے مویشیوں اور جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کے تحت ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں بعدازاں کسی پریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے مویشی پال حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہ کھر کا وائرس جانوروں کے منہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتاہے جس سے بھینسوں و گائیوں کی زبان، تالو، مسوڑھوں، ہوانہ اور کھروں کے درمیان چھالے پڑ جاتے ہیں جس سے ان کو تیز بخار ہو جاتا ہے اور وہ خوراک کھانا بندکرنے سمیت دودھ کی پیداوار بھی کم کردیتے ہیں۔اسی طرح بھیڑوں و بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں اور رال ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :