شیر افضل مروت کے حوالے سے پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ہفتہ 3 اگست 2024 22:48

شیر افضل مروت کے حوالے سے پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ معمہ بن گیا اور پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے رکن ہے یا نہیں معمہ بن گیا ، پی ٹی آئی کورکمیٹی نے شیر افضل کی پارٹی رکنیت ختم کردی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنیکا بھی مطالبہ کیا گیا۔

کورکمیٹی ارکان نے دعوی کیا کہ شیرافضل کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی پی ٹی آئی نیدی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے شیرافضل کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ بطورپارٹی چیئرمین ایسے کسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگرکسی نے ذاتی حیثیت میں فیصلہ کیاہے توبھی منظورنہیں۔تاہم کورکمیٹی کیارکان نے نوٹی فکیشن درست قرار دیتے ہوئے بتایاکہ پارٹی رکنیت ختم کرنے کااعلامیہ فردوس شمیم نقوی کے دستخط سے جاری ہوا۔شیرافضل نے بھی ردعمل میں کہا پارٹی فیصلے کااحترام کرتاہوں افسوس رہیگا مجھے باضابطہ سنے بغیریکطرفہ فیصلہ کیاگیا بانی پی ٹی آئی کاسپاہی تھا،ہوں اوررہوںگا۔

متعلقہ عنوان :