
ایک گھنٹے میں لبنان سے 15 میزائل داغے گئے‘ زمینی کارروائی کے دوران حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا یا جارہا ہے.اسرائیل
اسرائیلی فوج کا لبنان کے 25 دیہات میں لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ دینے کا حکم‘حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے لڑاکا طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کر رہے ہیں.اسرائیلی افواج
میاں محمد ندیم
منگل 1 اکتوبر 2024
17:47

(جاری ہے)
اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے 25 دیہات میں لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ایدرائی نے ان 25 دیہات کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی فوج لوگوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی اپنی حفاظت کے لیے آپ فوری اپنے گھر چھوڑ دیں. پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر اس گھر کو نشانہ بنایا جائے گا جس کو حزب اللہ کے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا. ادھر حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں میزائل داغے ہیں تل ابیب میں ہونے والے اس حملے کے بعد سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیںحزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب میں”ہادی 4“ راکٹ موساد کے ہیڈکوارٹرز اور یونٹ 8200 پر داغے ہیں تاہم ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے کسی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں. یاد رہے کہ لبنان میں گزشتہ ماہ پیجرز اور واکی ٹاکی حملوں کے پیچھے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ بتایا جاتا ہے تاہم اسرائیل نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا دوسری جانب یونٹ 8200 کا شمار اسرائیلی انٹیلیجنس نظام کے اہم ترین ستونوں میں کیا جاتا ہے اور اسی کے ذریعے اسرائیلی فوج الیکٹرانک جاسوسی کرتی ہے. اسرائیلی فوج کے مطابق یہ ان کا سب سے بڑا اور اہم ملٹری انٹیلیجنس یونٹ ہے حزب اللہ نے ایک اور بیان میںاسرائیل کے اس دعوی کو غلط قراردیاہے کہ اس کی فوج لبنان میں داخل ہو گئی ہے حزب اللہ نے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوﺅں اور اسرائیلی افواج کے درمیان کوئی براہ راست کوئی جھڑپ نہیں ہوئی لیکن وہ براہ راست محاز آرائی کے لیے تیار ہیں اس سے قبل ایک سنیئر سکیورٹی اہلکار نے بھی برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا تھا کہ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں ابھی تک کوئی جھڑپ نہیں ہوئی.

متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.