نومبر تک غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑیگا، اقوام متحدہ

اگر موسم سرما کے قریب آتے ہی فوری اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ کی پٹی میں انسانی بحران قحط میں بدل جائیگا،بیان

بدھ 30 اکتوبر 2024 17:06

نومبر تک غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ نومبر تک غزہ کی 90فیصد سے زیادہ آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ انروا کو متاثر کرنے والی نئی اسرائیلی قانون سازی پرگہری تشویش ہے،غزہ میں جان بچانے والی امداد فراہم کرنے کیلئے ناگزیرہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ غزہ میں کارخانوں اور زرعی زمینوں کی تباہی کی وجہ سے خوراک کا نظام بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے جبکہ دکانیں اور بازار تقریبا ًخالی ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کیا کہ اگر موسم سرما کے قریب آتے ہی فوری اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ کی پٹی میں انسانی بحران قحط میں بدل جائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس پروگرام میں تقریباً 94,000میٹرک ٹن خوراک موجود ہے، جو غزہ جانے کیلئے تیار 10لاکھ افراد کو 4ماہ تک کھانا کھلانے کے لیے کافی ہے۔پروگرام نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کو فوری سامان پہنچانے کیلئے تیار ہے، لیکن ہمیں مزید سرحدی کراسنگ پوائنٹس کو کھولنے اور محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔