
لبنان جنگ بندی: گھروں کو لوٹنے والوں کے لیے وسائل کی اپیل
یو این
ہفتہ 30 نومبر 2024
05:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 نومبر 2024ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے لبنان میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی وسائل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے سے لاکھوں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جن کی زندگیاں 13 سالہ کشیدگی میں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
لبنان اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد شام سے 15 ہزار لوگ لبنان واپس آ چکے ہیں۔
'یو این ایچ سی آر' ان لوگوں کو سرحد پر ضروری مدد مہیا کر رہا ہے۔ لوگ ماسانا کے سرحدی راستے سے بھی واپس ہو رہے ہیں جہاں گزشتہ مہینے اسرائیل کی بمباری سے بہت بڑا گڑھا پڑ گیا تھا۔
ادارہ پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کو گرم کپڑے، کمبل اور دیگر امدادی سامان مہیا کر رہا ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید کوششیں اور وسائل درکار ہیں۔
(جاری ہے)
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں لبنان کے نو لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اندرون ملک نقل مکانی کی۔ ان کے علاوہ تقریباً پانچ لاکھ لوگ پناہ کے لیے شام چلے گئے تھے۔
اقوام متحدہ
کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ اس نے جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں بچوں کو نفسیاتی مدد پہنچائی ہے۔ تاہم، بچوں کی تعلیم اور صحت بحال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مزید تعاون کی ضرورت ہے۔تحفظ کی ترجیحی ضرورت
اقوام متحدہ
کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کے ترجمان جیریمی لارنس نے تنازع کے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں اور اسی کے مطابق اپنے تنازعات طے کریں۔ اس وقت جنگ سے متاثرہ لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے اور ان کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ لبنان میں بہت سے لوگوں کے پاس اب نہ تو گھر ہیں اور نہ ہی انہیں ہسپتالوں، سکولوں، عبادت گاہوں جیسی سہولت دستیاب ہے۔ ان حالات میں کمزور لوگوں کا تحفظ یقینی بنانا ترجیح ہونی چاہیے۔
ترجمان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کی بات کو دہراتے ہوئے لبنان کے سیاسی کرداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بھلا کر لوگوں کی بہتری کے لیے یکجہتی سے کام لیں۔ سرحد کے دونوں جانب لوگوں کو محفوظ انداز میں اپنے گھرں کو واپسی کے قابل ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
-
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
-
خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
-
پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
-
صنفی مساوات سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری، یو این رپورٹ
-
سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
-
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
-
نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
-
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
-
مہسا امینی کی تیسری برسی پر ایران کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
-
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.