سیف علی خان پر حملہ، اہلیہ کرینہ کپور کا پہلا بیان سامنے آ گیا
اس مشکل وقت میں آپ کے احساس اور تعاون پر شکر گزار ہیں لیکن برائے مہربانی ہماری حدود کا احترام کیا جائے اور ہمیں اسپیس دی جائے، اداکارہ کا بیان
محمد علی
جمعرات 16 جنوری 2025
23:59
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کرینہ کپور نے کہا کہ آج ہمارے لیے ایک چیلنجنگ دن ہے، مسلسل اسکروٹنی زیادہ ہوگئی ہے جو کہ ہمارے خاندان کے لیے ایک خطرہ بن رہی ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ مسلسل قیاس آرائیوں اور کوریج سے گریز کریں۔ اس مشکل وقت میں آپ کے احساس اور تعاون پر شکر گزار ہیں لیکن برائے مہربانی ہماری حدود کا احترام کیا جائے اور ہمیں اسپیس دی جائے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب بالی وڈ سٹار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ہوئے حملے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات جاری کیں، جن میں چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی، پولیس حملہ آور کے مقامی مدد گاروں تک پہنچنے کیلئے کوشاں ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ پولیس کے مطابق گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس میں دو مشتبہ افراد دکھائی دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزمان تک جلد سے جلد پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ممبئی پولیس کی جانب سے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ تصویر بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ حملہ اور سیف علی خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی جانب سے سیف علی خان سے 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کردیا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں خطرے سے باہرقرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے شور مچایا توچور نے سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فورا مدد کیلئے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے انہیں 6بارچاقو مارا جن میں ایک چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنس گیا جسے نکال لیا گیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
متھن چکرورتی کی آمد پر فلم’’ اوم شانتی اوم ‘‘کے سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی تھی،فرح خان
-
حرا سومرو نے شوبز انڈسٹری میں عمر سے متعلق تبصروں پر سینئر خواتین ساتھی اداکارائوں کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
-
جوبن نوٹیال کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
-
جیکی چن کی موت کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
-
سوارا بھاسکر زچگی کے بعد وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار
-
پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا
-
کراچی میں حسن رحیم کے کنسرٹ میں بے حیائی کا منظر،صارفین کی تنقید
-
رجب بٹ نے صرف وی لاگ بنایا اور کوئی مالی مدد نہیں کی، ایزل کی والدہ
-
نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی برسی (کل ) منگل کو منائی جائیگی
-
سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر کا ردعمل
-
سلمان خان بھی مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور جعلی ویڈیوز کا شکار بن گئے
-
اداکا آغا مصطفی معاوضہ نہ ملنے پر پھٹ پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.