سیف علی خان پر حملے کا معاملہ، اہم گرفتاری کیے جانے کا انکشاف
جمعہ کے روز بالی وڈ اسٹار پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا
محمد علی
جمعہ 17 جنوری 2025
22:20
(جاری ہے)
اداکار فی الحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
اس سے قبل بالی وڈ سٹار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ہوئے حملے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات جاری کیں، جن میں چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی، پولیس حملہ آور کے مقامی مدد گاروں تک پہنچنے کیلئے کوشاں ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ پولیس کے مطابق گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس میں دو مشتبہ افراد دکھائی دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزمان تک جلد سے جلد پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ممبئی پولیس کی جانب سے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ تصویر بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ حملہ اور سیف علی خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی جانب سے سیف علی خان سے 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کردیا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں خطرے سے باہرقرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے شور مچایا توچور نے سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فورا مدد کیلئے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے انہیں 6بارچاقو مارا جن میں ایک چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنس گیا جسے نکال لیا گیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
رجب بٹ کی فلم میں عمار خان کی انٹری، سوشل میڈیا پرشدید تنقید
-
گلوکارہ شبنم مجید نے شاعر آصف رحمان کا لکھا ہوا نیا گیت’’یاربنانے چھڈ گئے آں‘‘ ریکارڈ کرلیا
-
تیس کلو وزن اور 10 انچ کمر میں کمی، نادیہ خان کے شوہر نے اس تبدیلی کے لیے کیا کیا
-
شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے کو 5 فلموں سے کیوں نکالا،اصل کہانی کیا تھی وجوہات آگئیں
-
سینئراداکارہ حمیرہ بانو رشتہ ازدواج میں منسلک ، شوہر کے ساتھ تصاویرسامنے آگئیں
-
داکارہ مالینی شرما نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر ایک مختلف طرز زندگی اختیار کرلی
-
مسئلہ کسی ایک مشکل ورزش کا نہیں بلکہ مسلسل ورزش کرتے رہنا اصل چیلنج ہے ، شلپا شیٹی
-
شاہ رخ خان نے ایشوریا کو اپنی پانچ فلموں سے نکالا تھا اورتمام فلمیں کامیاب ہوئیں
-
زندگی میں کوئی کامیابی نہ کمانے والے کی نصیحت نہیں سنوں گی،کنگنا رناوت
-
سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتہ ازدواج میں منسلک
-
گلوکارپرویزمہدی کی 21 ویں برسی 29اگست کومنائی جائے گی
-
سینئر اداکارہ ثانیہ سعید 28اگست کو54ویں سالگرہ منائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.