لاہور کو چمکانے کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں، بابر صاحب دین

بدھ 22 جنوری 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) لاہور کو چمکانے کے مشن کی تکمیل کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں جبکہ سی ای او بابر صاحب دین نے خود بھی مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گلبرگ ٹائون کا دورہ کیا۔ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے جوہر ٹائون میں موجود 33سے زائد اوپن پلاٹس کو فوری کلیئر کروا کر کنٹینرز رکھوانے کی ہدایت جاری کی جبکہ گلیوں محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے کے احکامات بھی صادر کیے۔

علاقہ میں بہترین صفائی انتظامات پر ٹائون منیجر سفیان اور ورکرز کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

مزید برآں برکت مارکیٹ، گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون، کوٹھا پنڈ کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لیا جبکہ کالج روڈ، ٹائون شپ مارکیٹ، جوہر ٹائون، گلوبل ویلج کا بھی دورہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کا کہناہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے پر عزم ہیں،اس مقصد کے حصول کے لیے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کی مختلف یونین کونسلز میں مرحلہ وار ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ہر یونین کونسل میں 10رکشے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی سے تعاون کریں،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں یا صفائی عملے کے حوالے کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔