حکومت کا تعمیراتی سیکٹر کی ترقی کیلئے نئی سکیم لانے کا فیصلہ، 14 سہولیات فراہم کی جائیں گی

اتوار 26 جنوری 2025 17:00

حکومت کا تعمیراتی سیکٹر کی ترقی کیلئے نئی سکیم لانے کا فیصلہ، 14 سہولیات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء)حکومت کی طرف سے ہاسنگ پراجیکٹس کے لیے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ہاسنگ پراجیکٹس کے لیے ایپکس ہائوسنگ فنانس انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت سمیت 14 سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہاسنگ پراجیکٹس اور تعمیرات کی صنعت کے فروغ کے لیے سنگل ڈیجٹ پالیسی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنک اپنے پرائیوٹ سیکٹر کے قرضوں میں سے 10 فیصد ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے مختص کریں۔اس موقع پر مذکورہ شعبے کے فروغ کے لیے بنکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے درمیان تعان کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پالیسی ریٹ میں کمی اور 10 سے 20 سال تک کے فکسڈ ٹرم قرضوں پر اتفاق کیا تاکہ خاص طور پر کم لاگت والے ہاسنگ منصوبوں کے لیے مارگیج فنانسنگ کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :