راولپنڈی ، خاتون سے زیادتی کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا

خاتون سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو سزا ملنا انصاف کی فتح ہے،سی پی او

جمعہ 7 فروری 2025 13:34

راولپنڈی ، خاتون سے زیادتی کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم کو 6 لاکھ روپے جرمانے، بلیک میل کر کے بھتہ لینے پر مزید 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال24 مئی کو تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔سی پی او نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو سزا ملنا انصاف کی فتح ہے۔واضح رہے کہ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی کزن کے گھر رہنے آیا تھا جہاں اس نے خاتون کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بلیک میل کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :