سندھ ہائیکورٹ، سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب

منگل 21 اکتوبر 2025 17:35

سندھ ہائیکورٹ، سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے ضلعی عدلیہ کے ملازمین کو ہائیکورٹ ملازمین کے مساوی تنخواہیں اور مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام عدالتی ملازمین سے مساوی سلوک کرنے کی پابند ہے۔عدالت کے حکم کے باوجود ملازمین کو جوڈیشل الائونس فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے 2 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔