
خواتین کمیشن: دنیا بھر میں صنفی مساوات کے حصول کا لائحہ عمل پیش
یو این
بدھ 12 مارچ 2025
23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق کو فروغ و تحفظ دینے اور صنفی مساوات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک نیا لائحہ عمل پیش کیا ہے جس سے بیجنگ + 30 ایجنڈے کو رکن ممالک کی قومی ترجیحات کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ ایجنڈا خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے 69ویں اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔ صنفی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کے آغازسے لے کر خواتین کو ہر سطح پر فیصلہ سازی میں جائز نمائندگی دینے تک بہت سے اقدامات اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں خواتین کے ادارے 'یو این ویمن' کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بحوث نے کہا کہ اجلاس کے تیسرے روز خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ سامنے آیا ہے کہ بہت سی کامیابیوں کے باوجود اس سمت میں خاصا کام باقی ہے۔
(جاری ہے)
خواتین کو اب بھی تشددکا سامنا ہے، وہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کہیں زیادہ متاثر ہو رہی ہیں اور فیصلہ سازی میں اکثر انہیں نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
اس صورتحال میں بہتری لانے کے لیے وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہو گا۔ایجنڈے کے مقاصد
بیجنگ + 30 ایجنڈے کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے لیے ڈیجیٹل انقلاب لانا، انہیں غربت سے چھٹکارا دلانا، فیصلہ سازی میں ان کی مکمل اور برابر شرکت یقینی بنانا، امن و سلامتی قائم کرنا اور موسمیاتی انصاف کے معاملات میں ان کا مساوی کردار ممکن بنانا ہے۔
اس ایجنڈے کے تحت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پیش کردہ تازہ ترین جائزے اور حالیہ اجلاس کے سیاسی اعلامیے پر کام کو آگے بڑھایا جائے گا اور پائیدار ترقی کے اہداف میں 2030 تک صنفی مساوات کے قیام سے متعلق ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
صنفی مساوات ایجنڈا متعارف کرانے کی تقریب دیکھیے
فیصلہ کن موڑ
اس موقع پر اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو ناقابل تصور مسائل کا سامنا ہے اور 2025 ان پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کا سال ہے۔
دنیا کے بہت سے حصوں میں مسلح تنازعات جاری ہیں اور تشدد کے نتیجے میں روزانہ بہت سی خواتین کی زندگیاں ختم ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں صرف پانچ سال کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ اسی لیے، صنفی مساوات یقینی بنانے کے لیے موجودہ وقت سے فائدہ اٹھانا اور اپنے وعدوں کو مفید اقدامات میں تبدیل کرنا ہو گا۔
اقوام متحدہ اس ضمن میں دلیرانہ کوششیں کرنے کا عزم رکھتا ہے۔بیجنگ اعلامیے جیسا جذبہ درکار
یو این ویمن نے کہا ہے کہ اس ایجنڈے میں بالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، اس میں صنفی مساوات کے فروغ پر سرمایہ کاری اور صنفی حوالے سے معلومات جمع کرنے کی بات بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بیجنگ پلیٹ فارم فار ایکشن کے تصور کو عملی جامہ پہنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب پیش رفت تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
سیما بحوث نے کہا کہ سبھی کو باہم مل کر بے عملی پر عمل کو ترجیح دینا ہو گی اور ایک مرتبہ پھر بیجنگ اعلامیے کے جذبے کو بیدار کرنا ہو گا۔
اجلاس میں ایجنڈا پیش کرتے وقت حکومتوں کے نمائندوں، ماہرین اور اقوام متحدہ کے حکام نے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں اور مستقبل کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کے حوالے سے چھ ایسے معاملات پر بات چیت کی جن پر کام کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.