سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے

muhammad ali محمد علی بدھ 19 مارچ 2025 23:18

سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
کوئٹہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 19مارچ 2025ء ) سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے، جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر ترین رہنماوں میں شمار ہونے والے حافظ حسین احمد بدھ کی شب کو انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :