وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
پیر 7 اپریل 2025 18:12
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ 15اپریل سے15مئی کے دوران کسان کارڈ کے پہلے فیز کے تحت کاشتکاروں کو دئیےگئے قرض کی وصولی مکمل کر لی جائے گی اور16مئی سے کسان کارڈ کے تحت کاشتکاروں کو خریف کےلئے بلا سود زرعی قرضے فراہم کئے جائیں گے جس کےلئے75 ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلہ کے کاشتکار30فیصد نقد کیش اور25فیصد رقم سے ڈیزل کی خرید بھی کر پائیں گے ۔وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 9500قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں میں اب تک 9200گرین ٹریکٹرز ڈیلیور کئے جا چکے ہیں۔ وزیر زراعت نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کے سلسلے میں ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سرگودھامیں 80فیصد گرے سٹرکچر کاکام مکمل ہو چکا ہے اور رواں سال30 جون تک تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلہ کے دوران 935 زرعی گریجویٹس محکمہ زراعت توسیع کے تحت اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،مجموعی طور پر اب تک یہ زرعی گریجویٹس26 لاکھ کاشتکاروں کو فنی راہنمائی فراہم کر چکے ہیں،اس پروگرام کے تحت دوسرے مرحلہ کے دوران 4 ہزار زرعی گریجویٹس بھرتی کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے ان گریجویٹس کو محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ذیلی محکموں میں تعینات کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت اب تک2317 سپر سیڈرز کاشتکاروں کو فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ مزید600 سے زائد سپر سیڈرز31مئی تک کاشتکاروں کو فراہم کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز کے تحت اب تک2018کاشتکاروں نے اپنے حصہ کی رقم جمع کر ا دی ہے۔وزیر اعلی پنجاب ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال میں ایک ہزار جدید زرعی مشینری و آلات کی خریداری کے لیے کاشتکاروں کو قرضے دئیے جائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 8 لاکھ40 ہزار ایکڑ رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے،اس پروگرام کے تحت5 ایکڑ یا اس سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کاشتکاروں کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے25ہزار روپے کا خصوصی مراعاتی پیکج دیا ہے اوراس مہم کے دوران کپاس کی ٹرپل جین اقسام کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کسان پیکج پر ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد جاری ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس)شبیر احمد خان،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، رانا تجمل، ڈاکٹرعبدالقیوم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.