سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

اتوار 13 اپریل 2025 14:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں کمپیوٹر ایکسپرٹس کی جانب سے علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ کا تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔تربیتی سیشن میں سمال بزنس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں محمد خلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیشن میں کمپیوٹر ایکسپرٹس کے ڈائریکٹر محمد بشیر بھٹی اور علی بابا ڈاٹ کام کے ماہر ٹرینرز منیب غفور ،سید طیب حسن اورعلی رضانےآن لائن پورٹلز پر کھیلوں کے ملبوسات ،آلات جراحی،لیدر گارمنٹس ،کھیلوں کا سامان،موسیقی کے آلات سمیت دیگر سامان کی ہول سیل فروخت بارےمفت تربیت فراہم کی ۔

ڈائریکٹر کمپیوٹر ایکسپرٹس نے کہا کہ علی بابا پر بزنس مین کو دنیا کے200سے زائد ممالک سے لیڈز مل رہی ہیں۔انہوں نے صارفین کو راغب کرنے کے لیے آن لائن کیٹلاگ سٹور فرنٹ کی اہمیت اور علی بابا ڈاٹ کام میں پیش کردہ گلوبل گولڈ سپلائر پیکجز پر بھی روشنی ڈالی۔ تربیتی سیشن میں کاروباری نوجوانوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :