بنوں وول ملز کے منافع میں نو ماہ کے دوران 71.87 فیصد کمی

جمعہ 18 اپریل 2025 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) بنوں وول ملز کے منافع میں نو ماہ کے دوران 71.87 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے نو مہینوں کیلئے بنوں وول ملز کا منافع 86.9 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2023 تا مارچ 2024 کیلئے کمپنی کو 309 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں میں بنوں وول ملز کے منافع میں 222.1 ملین روپے یعنی 71.87 کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :